جڑانوالہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جڑانوالہ(نامہ نگار) الفلاح فائونڈیشن بسلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر اہتمام لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 250سے زائد مریضو ں کا چیک اپ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق الفلاح فائونڈیشن بسلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر اہتمام و زیر سرپرستی حضرت امیر شیخ المکرم عبدالقدیر اعوان فری میڈیکل کیمپ رہائش گاہ ملک عبدالحفیظ سیفیہ پارک جڑانوالہ میں انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر حافظ جنید نیور و فزیشن و سرجن،الٹر ا سائونڈ ڈاکٹر ارشد نے 250سے زائد مریضوں کا چیک اپ کرنے کے بعد مفت ادویات د یں ۔کیمپ میں مختلف امراض کے الٹرا سانڈ اورچیک اپ کے بعد ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔اس موقع پرمحمد الیاس شاہ، عارف، محمدعدنان، امیر علی و دیگران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں