اسلام آباد میں سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی تیاریاں

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی جہاں سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی مالیاتی بولی اوپن کردی۔ سی ڈی اے کے مطابق حبیب، زیڈ کے بی اور ای اے کا مشترکہ کنسورشیم کرکٹ اسٹیڈیم کا کامیاب بولی دہندہ قرار پایا، کامیاب کنسورشیم نیسٹیڈیم کی تعمیر اور بیرونی کاموں کے لیے 8 ارب 90 کروڑ کی بولی دی۔نیسپاک کی جانب سے بولی مناسب قرار دیے جانے کے بعد ٹھیکہ باضابطہ طور پر دیا جائے گا۔ وفاقی ترقیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کا کام شروع ہونے کے بعد ایک سال میں مکمل کرنے کی کوشش ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر ماحولیات کرکٹ اسٹیڈیم منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔حبیب کنسورشیم کو قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر و تزئین کا کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے، اسلام آباد میں نیا کرکٹ اسٹیڈیم سیکٹر ڈی 12 کے قریب مارگلہ ہلز کے دامن میں تعمیر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں