مجھے فلم سے نکال کر فیصل رحمان کو لیا گیا ‘جاوید شیخ

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک فلم سے نکال کر اداکار فیصل رحمان کو لیا گیا جس پر وہ بہت روئے۔حال ہی میں جاوید شیخ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔سینئر اداکار نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلم دھماکا کے فلاپ ہونے کے بعد بطور ہیرو کام نہیں ملا، اس دوران میں گاڑیوں کا کام کرتا رہا اور چھوٹے موٹے رول ملتے رہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ پھر ایک دن مجھے فلم ‘بیوی ہو تو ایسی’ کیلئے سیکنڈری رول کیلئے کال آئی، میں نے کہا کہ میں تو ہیرو تھا آپ مجھے سیکنڈ رول دے رہے ہیں تو یہ کام میرے لیے خراب ہوجائے گا لیکن میں نے وہ فلم کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں