طلاق کا عمل جاری’ بیٹے کی مالی ذمہ داری پوری کروں گا’ رجب بٹ

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان طلاق کا عمل جاری ہے اور مصالحت کی باتیں بے بنیاد ہیں۔رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، دونوں ایک بیٹے سلطان کے والدین ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں ایمان فاطمہ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا کانٹینٹ شیئر کرنا شروع کر دیا ہے۔چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعوی کیا تھا کہ دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور اب رجب بٹ سے تعلقات بھی بحال ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی والدہ کے مشورے پر اپنی بہن اور بھانجے کی بھلائی کے لیے یہ فیصلہ کیا۔تاہم رجب بٹ نے ان دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اسے اب کچھ بھی ٹھیک نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں