فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبرو انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پوربازار رانا اکرام اللہ نے کہا ہے کہ تاجردوست سکیم کی آڑمیں FBR کی زیادتیاں ، ودہولڈنگ ٹیکس ،بجلی ، گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضا فہ اورٹیکسز کی بھر مار سمیت تاجر وعوام کش پالیسیوں کے خلا ف سراپا احتجاج ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اب عوام اور تاجروںکے ٹیکسوں پر عیاشیوں کا وقت ختم ہو گیاہے ،بجلی و گیس کے بلوں میں عائد تمام ٹیکسزختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کریں رانا اکرام اللہ نے کہا کہ فیصل آبادکے تاجروں ،صنعتکاروںکی کاوشوں اور انکی حب الوطنی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ضرورت اس بات کی ہے کہ تاجربرادی اورصنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت کی تما م سکیموں میں اُن کی مشاورت کو ترجیح دی جائے ۔ رانا اکرام اللہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکا تعین یومیہ بنیاد پر کرناانتہائی مضحکہ خیزہے اسے واپس لیاجائے۔




