گوجرہ، مردار گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

گوجرہ (نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی افسران نے مردار گوشت گوجرہ میں سپلا ئی کرنے کی کوشش ناکا م بنا دی ،مردہ گائے کا گوشت برآ مد کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق گڑھ محلہ گوجرہ کا رہا ئشی محمد عمرمزدا ٹرک نمبری CAU1074 پر مردہ گائے گوجرہ سپلا ئی کیلئے لا رہا تھا کہ ٹوبہ روڈ پر چک نمبر 302 ج ب کے قریب فوڈ ااتھارٹی افسران نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی تو ٹرک ڈرا ئیور ٹرک کو بھگا کو گاؤ ں کی طرف لے گیا مگر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پیچھا کرکے روک لیااور ٹرک پر لوڈ مردہ گا ئے برآ مد کرلی اور ویٹرنری ڈکٹر کو طلب کیا گیاجس پر ویٹر نری ڈاکٹر نے گوشت کو مضر صحت قرار دے دیا ۔پکڑے گئے گوشت کا وزن کرنے پر 195 کلو گرا م ہوا جسے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تلف کردیا اور تحریری طور پر مقا می پولیس کو آ گاہ کر دیا گیا ہے واضح رہے مذکورہ ٹرک پر گو شت سپلا ئی کر نے کے متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں