بارشی پانی کے فوری اخراج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کے ہمراہ بارش تھمنے کے ساتھ ہی مختلف مقاما ت کے دورے کئے۔انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹائون، ایکسپو سینٹر جڑانوالہ روڈ اور ریلوے اسٹیشن چوک کا وزٹ کیا اور وہاں پر بارشی پانی کی نکاسی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایم ڈی نے بتایا کہ تمام پونڈنگ پوائنٹس پر ڈی واٹر نگ سیٹس سمیت دیگر مشینری آپریشنل ہے جبکہ فیلڈ سٹاف بارشی پانی کی مختصر مدت میں نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کررہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ایکسپو سینٹر جڑانوالہ روڈ اور ریلوے اسٹیشن چوک میں بارشی پانی کے اخراج کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام پونڈنگ پوائنٹس اور مرکزی سڑکوں و چوراہوں سے بارش کے پانی کی تیز رفتار نکاسی کے لئے ڈی واٹرنگ سیٹس آپریشنل رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز فرحان اکرم، ڈائریکٹر آپریشنز نعمان نور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں