ڈویژنل انتظامیہ نے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کمر کس لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے مرحلہ وار شاہرات پر خوبصورتی اجاگر اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی۔کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے4گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔پہلے مرحلہ میں13روڈ کے 35کلومیٹر سے زائد ایریاز پر کام شروع ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق کینال روڈ دونوں اطراف ، سوساں روڈ،چن ون روڈ،ڈی گرائونڈ،پھاٹک سے ڈی ٹائپ چوک،مین روڈ علامہ اقبال کالونی،مین روڈ ڈی ٹائپ،ستیانہ روڈ،نڑوالا روڈ، سمندری روڈ،ملت روڈ،کالج روڈ سمن آباد اور ڈجکوٹ روڈ پرپیچ ورک،زیبرا کراسنگ،ٹف ٹائلز،سٹریٹ لائٹس،گرین بیلٹس کی بحالی،لین مارکنگ، کروو سٹونز پینٹ،سائن بورڈز کی مرمت،سپیڈ بریکرز پر کیٹ آئنز کی تنصیب اور انڈرپاسز میں لائٹنگ مکمل کی جائیں گی۔کمشنر نے متعلقہ شاہرات کے رہائشی اور سٹیک ہولڈرز کو ان روڈز کی موجودہ صورتحال اور بحالی کے مجوزہ پلان پر ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دینے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں