کابل(سپورٹس نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کی قیادت کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کی تقرری سابق کپتان حشمت اللہ شاہدی کے قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد عمل میں آئی۔ حشمت اللہ شاہدی نے افغانستان کی ون ڈے ٹیم کی 55 میچز میں قیادت کی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ رحمت شاہ 2021سے حشمت اللہ شاہدی کے نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جس کے باعث انہیں قیادت کا بھی خاطر خواہ تجربہ حاصل ہے۔




