جدید طریقہ کار سے پوشیدہ بیماریوں کا علاج ممکن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی اورریسرچ سے جدید طریقہ میں ہر طرح کی پوشیدہ اور مبہم بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔جدید سائنسی طریقوں کا استعمال کر کے علاج میں تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دور کر کے مریضوں کو ریلیف دیاجا سکتا ہے. ڈاکٹر حضرا ت عہد حاضر کے نئے علاج کے طریقہ کا رکو اپنائیں ان خیالات کا اظہار ماہرین پیڈیاٹرک نے ورکشا پ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ میںمیڈیکل سپریٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید، ایچ ۔او ۔ڈی پیڈیاٹرک گیسٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نگینہ شہزادی، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر اسما مشتاق، ڈاکٹر زاہد محمود فسیلیٹیٹر شفاقت خانزادہ ہیڈ میڈیکل افیئرزو دیگر نے شرکت کی ایمرجنگ کنسلٹنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام پاکستان، پیڈیاٹرک ایسوسیشن،معدہ جگر آنت ڈیپارٹمنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے اشتراک سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.. ورکشاپ کا مقصد پی جی آر، نئے آنیوالے ڈاکٹرز کو جدید علاج کے طریقہ کار اور استعمال کے حوالے سے آگاہ کرنا تھانئے معالجین کو اے آئی کا استعمال کرکے علاج کرنے کے طریقے بتائے گئے. ماہرین نے پی جی آر، ڈاکٹرز،سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ تجربات شئیرکئے اور انہیں مصنوعی زہانت کے استعمال کے زریعے بیماریوں کے علاج کے طریقے سکھائے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں