خانیوال(نامہ نگار)تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے موضع شیر خان، کھوہ سرگانہ والا میں زیرِ تعمیر عمارت کا بیم اچانک گرنے سے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 28سالہ نزیر احمد ولد نور محمد، سکنہ چک شیر خان، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 خانیوال کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تاہم ملبے تلے دبنے والے نوجوان کو بچایا نہ جا سکا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مرحوم کی میت ورثا کے حوالے کر دی۔واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے زیرِ تعمیر عمارتوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔




