اعتماد کیساتھ ٹیم کی جیت کیلئے کردار ادا کرنے پر خوش ہوں’ گل فیروزہ

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے کہا ہے کہ سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے، پلان تھا کہ میچ فنش کرکے واپس آئوں۔پی سی بی ڈیجیٹل سے بات چیت کے دوران گل فیروزہ نے کہا کہ دوسرے میچ کے لیے بھی اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہوں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ رنز کیے اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا، رنز بنانے کے لیے بہت پراعتماد تھی، خوشی ہے کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔پاکستانی ویمن ٹیم کی اوپنر نے کہا کہ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی اور میچ میں بہترین کم بیک کیا، سری لنکا ویمن کو زیادہ رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹنرشپ کیلئے سادہ پلان تھا کہ گیند کو اس کی میرٹ پر کھیلنا ہے، ہمارا فیصلہ تھا کہ میں اٹیکنگ کھیل جاری رکھوں۔گل فیروزہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اچھا آغاز ہے، پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ہم مثبت ذہن کے ساتھ آگے بڑھیں گے، اچھی کارکردگی کی کوشش ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں کوشش ہوگی کہ سیریز تین صفر سے جیتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں