لاہور (سپورٹس نیوز) لنکا پریمیئر لیگ میں تنازعات کا سلسلہ جاری ہے، شاہین آفریدی نے دوران میچ ڈراپ کیے جانے کی اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل سے شکایت بھی کر دی، ناراض پاکستانی فاسٹ بولر وطن واپس جانے لگے تھے لیکن فرنچائز و آرگنائزرز نے معذرت کر کے روک لیا۔تفصیلات کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایل پی ایل منفی خبروں کی وجہ سے زیربحث ہے، آغاز سے قبل ہی جافنا کنگز کے بھارتی اونر منجوت کارلا کو سری لنکن اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا،آرگنائزرز نے بعد میں اس ٹیم کے حقوق واپس لے لیے، اب سری لنکا کرکٹ خود معاملات کو دیکھ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں شاہین آفریدی کے حوالے سے بھی ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔




