اختیار دیا جائے میں اسٹیج ڈرامے کو تبدیل کر سکتا ہوں’ آصف اقبال

لاہور( شوبز نیوز) نامور کامیڈین اداکار آصف اقبال نے کہا ہے کہ میں اسٹیج ڈرامے کو تبدیل کر سکتا ہوں اس کے لئے مجھے اختیار دیا جائے ،اگر فلم انڈسٹری کو چلانا ہے تو کچھ ناموں کو اس سے الگ کرنا ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں آصف اقبال نے کہا کہ صرف میں ہی وہ شخص ہوں جو اسٹیج ڈرامے کو تبدیل کر سکتا ہوں باقی کسی کو کچھ معلوم نہیں، مجھے سہولیات اور اختیارات دئیے جائیں میں اسٹیج ڈرامے کو ٹھیک کر کے دکھاتا ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کو چلانا ہے تو صائمہ ،شان ، میرا اورسید نور جیسے لوگوں کو اس سے الگ کرنا ہوگا ، لوگ ان ناموں سے متنفر ہو چکے ہیں ، جب ان کے نام سکرین پر آتے ہیں تو لوگوں کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں