ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں، ڈاکٹروں نے انہیں پانچ روز تک آئسولیشن میں رہنے اور آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 75سالہ اداکارہ کو 102 ڈگری بخار ہے شبانہ اعظمی اس سے قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج میں تین روز تک شریک رہی تھیں۔ وہ نیٹ کے امتحانی پرچے کے لیک ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت میں سب سے نمایاں شخصیات میں شامل تھیں۔




