بہت سی خواتین بچپن میں والدین کی محبت سے محروم رہتی ہیں’ قدسیہ علی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ علی کا کہنا ہے کہ جو خواتین بچپن میں والدین کی محبت سے محروم رہتی ہیں، وہ عدم تحفظ کا شکار ہو کر وقتی محبت کو بھی حقیقی سمجھ کر قبول کر لیتی ہیں۔اداکارہ قدسیہ علی اور اداکار عباس اشرف اعوان ان دنوں ڈرامہ ایک محبت اور میں ماہم اور فارس کے کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈرامے میں ایسے ازدواجی رشتے کی عکاسی کی گئی ہے جہاں ایک خاتون خود پسند شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہوتی ہے اور اس کے رویے کے منفی اثرات کا سامنا کرتی ہے۔حال ہی میں دونوں فنکاروں نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے آج کے مردوں اور خواتین کے رویوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔گفتگو کے دوران عباس اشرف اعوان نے کہا کہ میرے خیال میں مردوں میں خود پسندی اور برتری کا احساس زیادہ تر والدین کی تربیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اکثر اپنے بیٹوں کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ وہ دوسروں سے برتر ہیں، خاندان کے اصل وارث ہیں اور ہر چیز پر ان کا زیادہ حق ہے۔عباس اشرف کے مطابق اگر والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے منفی خود پسند شخصیت کا شکار نہ ہوں تو انہیں بیٹوں اور بیٹیوں، دونوں کی یکساں تربیت کرنی چاہیے اور دونوں کو برابر کی اہمیت دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں