کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ اداکارہ و میزبان نادیہ خان ٹی وی چینل کے علاوہ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی متحرک رہتی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 26 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔انہوں نے جنوری 2021 میں فیصل را سے دوسری شادی کی اور جوڑا کراچی میں خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔اگرچہ نادیہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں لیکن وہ شاذ و نادر ہی اپنی ذاتی زندگی کی تفصیلات شیئر کرتی ہیں تاہم چند دنوں سے وہ وی لانگ سے دور رہی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔




