قرآن و سنت پر عمل کرنا نجات اور فلاح کا ذریعہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ غوثیہ مہریہ کے زیراہتمام سالانہ دستارِ فضیلت واسلامی تربیتی کورس کی اختتامی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید اللہ تعالی کی آخری اور کامل کتاب ہے۔ جس نے انسانیت کو ہدایت، کردار، علم اور کامیابی کا راستہ عطا کیا۔ قرآن سے مضبوط تعلق ہی دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ حفاظِ کرام وہ خوش نصیب ہیں جن کے سینوں کو اللہ تعالی نے اپنے کلام کا امین بنایا ہے۔ قرآنِ مجید حفظ کرنا بہت بڑی سعادت اور عظیم اعزاز ہے، جبکہ ان خوش نصیب والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو حافظِ قرآن بنانے کی سعادت حاصل کی۔ تقریب سے علامہ پیر سید غلام نظام الدین نظام شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن اور صاحبِ قرآن حضرت محمد مصطفی ۖ سے مضبوط وابستگی ہی امتِ مسلمہ کی عزت، اتحاد اور سربلندی کا راستہ ہے۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور عشقِ رسول ۖ کو اپنے کردار کا محور بنائیں۔ تقریب کی نگرانی علامہ الحاج قاری محمد ظفر اقبال مہروی، قاری محمد فیض الحق مہروی اور صاحبزادہ محمد فیض المصطفیٰ چشتی نے کی، جبکہ تقریب میںالحاج بائومحمداکرم،سیدجنیدشاہ بخاری ،رانااکرم،ملک غلام حسین،میاںسہیل مقصود، حافظ سرفراز احمد،غلام محمدقادری ،محمدرفیق قادری ،سطوت شہزادعزیز،ملک قاسم ابرار،میاں محمد، استخاراحمد،اوردینی، سماجی اور تنظیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اختتام پر علامہ پیر سید غلام نظام الدین شاہ بخاری (لودھراں)نے وطنِ عزیز، امتِ مسلمہ، حفاظِ کرام، ان کے والدین اور تمام حاضرین کے لیے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حفاظِ کرام کو قرآنِ مجید کی تعلیمات پر عمل کرنے، اس کی خدمت کرنے اور امت کی رہنمائی کا ذریعہ بننے کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کے والدین و اساتذہ کو بہترین اجرِ عظیم سے نوازے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں