سندھیلیانوالی ( نامہ نگار ) پیرمحل مہمان آئی دو سالہ بچی گندے نالے میں گر کر جاں بحق، اہل علاقہ ایک گھنٹے تک تلاش کرتے رہے۔فریحہ بی بی دختر محمد فاروق، قوم رحمانی، سکنہ چک نمبر 198 ر۔ب فیصل آباد، عمر دوسال اپنے نانا محمد یعقوب ولد عبدالرحمن، قوم رحمانی، سکنہ لوئر کالونی پیرمحل کے گھر آئی ہوئی تھی کہ گھر کے قریب گزرنے والے گندے نالے میں پائوں پھسلنے سے گر گئی۔، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی تلاش شروع کردی اور تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچی کی نعش نالے سے نکال لی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت فریحہ، سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ڈی ایس پی پیرمحل موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔ بچی کی نعش ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) پیرمحل منتقل کردی گئی ورثاء نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکارکردیا




