فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال II کو انجمن انسداد منشیات کی طرف سے مخیر حضرا ت کے تعاون سے3واٹر پلانٹس اور6چلرزکا عطیہ دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عمران، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،جنرل سیکرٹری انسداد منشیات آمنہ اکرم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ذوا لقر نین ، ڈاکٹر علی رضا، محمد افضل جلندھری ودیگر کے ہمراہ واٹر پلانٹس کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر طوبی اور دیگر بھی موجود تھے۔واٹر پلانٹس فاطمہ وارڈ،ویٹنگ ایریا اورعلی وارڈمیں نصب ہیں جہاں مریض،لواحقین کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہے۔علاوہ ازیں 6 واٹر چلرز بھی ہسپتال کے مختلف ایریا میں لگائے گئے ہیں۔




