لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم،2افراد زخمی

کمالیہ(نامہ نگار)بائی پاس پر لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد زخمی کمالیہ بائی پاس چیچہ وطنی روڈ پر واہگی روڈ کی جانب سے اچانک لوڈر رکشہ سامنے آنے کے باعث موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد گر کر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کے مطابق وہ موٹر سائیکل پر میاں چنوں سے جھنگ کی جانب جا رہے تھے کہ کمالیہ بائی پاس چچا وطنی روڈ پر اچانک لوڈر رکشہ سامنے آگیا۔ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث قابو نہ پایا جا سکا اور رکشے سے ٹکرا کر دونوں سڑک پر گر گئے ۔حادثے میں 42 سالہ محمد ندیم ولد محمد الطاف، سکنہ چک نمبر 622 پیرمحل اور 45 سالہ محمد اکرم ولد اللہ دتہ، سکنہ ماگھی سلطان، جھنگ زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں