اسلام آباد (بیوروچیف)پی ٹی آئی کے احتجاجی پلان سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاری شروع کر دی گئی ، حکومت کو 21ستمبر کو قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی رائے ہے کہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کا سیشن جاری رہنا چاہئے،احتجاج کے دوران اسمبلی اجلاس کے باعث پی ٹی آئی کی توجہ تقسیم ہوگی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری بھی جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ اسپیکر ایاز صادق کی مشاورت سے ہو گا۔ آئندہ اجلاس میں پارلیمنٹ ہاس اور ارکان کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔




