عاطف اسلم کی محفل نے بھارتی گلوکار کا دل جیت لیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستانی میوزک اسٹار عاطف اسلم کے ساتھ گزارے ایک یادگار وقت کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے بہترین تجربات میں شامل قرار دیا ہے۔حالیہ پوڈکاسٹ میں بھارتی گلوکارانوو جین نے بتایا کہ رواں سال نیپال میں میوزک ٹور کے دوران انہیں عاطف اسلم کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا موقع ملا، تاہم ان کے لیے اصل یادگار لمحہ کنسرٹ کے بعد شروع ہوا۔بھارتی گلوکار انوو جین کے مطابق عاطف اسلم نے انہیں اور چند دیگر افراد کو باربی کیو ڈنر پر مدعو کیا تھا۔ سادہ سی یہ محفل دیکھتے ہی دیکھتے موسیقی کی ایسی نشست میں بدل گئی جو رات گئے تک جاری رہی’ عاطف اسلم اور ان کے بینڈ نے تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جیم سیشن کیا، جس سے وہاں موجود تقریبا 20 افراد خوب محظوظ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں