ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنے کامیاب کیریئر کا سہرا اپنی بیٹیوں ریا اور سونم کپور کے سر سجا دیا۔69 سالہ اداکار نے حال ہی میں اپنے کیریئر اور خاندانی ذمے داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے سے متعلق گفتگو کی۔انیل کپور نے دی انیل کپور شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں والد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں اپنے خاندان کے لیے کمانے کی خاطر کام کرتا ہوں، لیکن کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ میرا خاندان میرے لیے کتنا اہم ہے۔انیل کپور نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری بیٹی ریا کی پیدائش ہوئی تو میں اسپتال دیر سے پہنچا، میں نے سوچا کہ میں بہت دیر سے پہنچا اور اسے دیکھنے کا موقع گنوا دیا،۔




