BISPفنڈز میں کٹوتی کرنے پر2ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی جانب سے BISP/احساس کفالت فنڈز میں مبینہ غیر قانونی کٹوتی اور رقم روکنے کے کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹ فیصل آباد کی ہدایات پر امین پور بنگلہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عبدالرئوف ولد ذوالفقار علی، سکنہ چک نمبر 207-JB بھوانہ، اور انضمام الحق ولد محمد اشرف، سکنہ چک نمبر 237-JB، چنیوٹ کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق کیس متاثرہ مستحق خاتون تسلیم بی بی شکایت پر درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے 22ہزار روپے کی رقم نکلوائی گئی، تاہم مبینہ طور پر مستحق خاتون کو صرف 15ہزار روپے ادا کیے گئے جبکہ باقی 7ہزار روپے روک لیے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق دیگر مستحقین سے بھی مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں، کارروائی کے دوران امین پور بنگلہ فیصل آباد میں واقع HBL Konnect/موبائل ایزی پیسہ شاپ سے HBL Konnectڈیوائس، Zongاور Jazzڈیوائسز، رجسٹرز، تصدیقی سلپس، CRCsاور موبائل فونز قبضے میں لیے گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر متعلقہ افراد کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں