آپۖ کی حیات طیبہ رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے،علامہ ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ادارہ مرکز اسلام اینڈ ٹریننگ فورم رجسٹرڈ کے زیر انتظام سالانہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد بلال روڈ پر ہوا پروفیسر ڈاکٹر محمد عطا المصطفیٰ بہادر مدیر اعلیٰ ادارہ میزبان و منتظم تھے جبکہ جے یو پی کے ضلعی صدر مفتی عبد الشکور رضوی سرپرست تھے اور علما و مشائخ مفتیان کرام کی خصوصی بھرپور شرکت اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ خاتم النبیین حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں تسلیم نہ کرنے والا امت مسلمہ کا فرزند نہیں ہو سکتا آپ کی حیات طیبہ رہتی دنیا تک مینارہ نور سرچشمہ ہدایت اور مشعل راہ ہے اب علمائے کرام کا یہ ملی فریضہ ہے کہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام نسل نو تک پہنچائیں تاکہ معاشرہ تعلیمات اسلام سے روشن ہو سکے اور ملی قومی یکجہتی برداشت تحمل رواداری اخوت یگانگت تکریم انسانیت کا ٹوٹا ہوا رشتہ پروان چڑھ سکے ڈاکٹر بدیع الزمان علامہ عزیز الحسن، پیر محمد عبدالرحمن علامہ محمد تنویر طاہر و دیگر مقررین نے قومی اتحاد پر زور دیا تاکہ امت مسلمہ کو عظمت رفتہ ملے اہل وطن سے اپیل ہے کہ اسلام پاکستان کے دشمنوں کے مذموم ارادوں کو ملی یکجہتی سے خاک میں ملا دیں حرمین شریفین پر حملہ اور کوہاٹ پولیس لائنز میں مسجد میں خودکش دھماکہ پر شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں