فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینیڈین نیشنلٹی ہولڈر شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار’ شہری محسن نقوی کے گھر سالگرہ کے فنکشن پرملزمہ نے زیورات چوری کیے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل آباد محمد علی نے ٹیکنیکل وسائل سے ملزمہ فضا بتول کو 48گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، ملزمہ نے زیورات فروخت کر دئیے جن کی مالیت 18لاکھ روپے تھی، ملزمہ سے نقدی برآمد کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیئے، مدعی محسن نقوی نے چوری شدہ مال کی برآمدگی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا، تھانہ صدر پولیس نے ملزمہ کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی مال سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فیصل آباد پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں۔




