سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے فارغ۔ صاحبزادہ فرحان مستقل کپتان مقرر

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے سلمان علی آغا کو مستقل طور پر ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صاحبزادہ فرحان کو مستقل یہ ذمے داری سونپی جائے گی۔ ایشین گیمز کے بعد سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی صاحبزادہ فرحان ہی قیادت کریں گے، ورلڈ کپ کے لئے طویل پلاننگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان آغا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں کپتانی بچانا مشکل ہے، سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی صاحبزادہ فرحان کے کپتان برقرار رہنے کا قوی امکان ہے۔ چند ماہ قبل صاحبزادہ فرحان کو ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ہیڈ کوچ صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں ہیں، اسی دوران ان کی ایشین گیمز میں کپتانی اور بیٹنگ کا بغور جائزہ لیا جائے گا ،حتمی فیصلہ ایشین گیمز کے بعد کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ سینئرز فخر زمان کی واپسی ہوگی جبکہ شاہین آفریدی اور حارث روف کی واپسی کا امکان نہیں ،2028 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کا طویل المعیاد منصوبہ ہے۔علم میں رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچ 9 ، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں