پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کا قاتل گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ منصور صادق نے پسند کی شاد ی کرنیوالے نوجوان کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 232 رب کے محمد سعید کے بیٹے سجاول نے ایک سال قبل ملزمان فائق اور فیصل کی کزن سے پسند کی شادی کی تھی۔ 16ستمبر کو سجاول اپنی اہلیہ کی دوائی لیکر موٹرسا ئیکل پر آ رہا تھا کہ رنگ روڈ پر ملزمان فائق’ فیصل’ رحمان وغیرہ نے گھیر لیا اور فائرنگ کر کے سجاول کو بری طرح زخمی کر دیا تھا جو کہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم فائق عرف فاتو کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی پی او نے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں