فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھرمزید 33 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقد ی اورقیمتی سامان لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق کہکشاں کالونی کے محمد عمر کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،42ر۔ب کے اظہر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 47گ ب کے ہدایت کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 410گ ب کے شہر یار کی حویلی سے قیمتی سامان چوری، محمود کالونی کے ظفر اقبال سے نقدی وفون چھین لیا، چونگی نمبر1جڑانوالہ کی رشیداں بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، جڑانوالہ سول ہسپتال کیلئے ماجد سے نقدی وفون چھین لیا، 418گ ب کے ساجد کے ڈیرے سے مویشی چوری، کینال روڈ پر اسرار کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، گلشن اقبال کالج روڈ پر وحید کی دکان سے مشینری چوری، 110گ ب کے قریب رانی بی بی سے زیورات لے گئے، 445گ ب کے رفیق کے گھر سے بکرے چوری، 228ر۔ب کے فیاض کی دکان کے تالے توڑ کر کھاد چوری، 552گ ب کے علی عثمان کے ڈیرہ سے مویشی چوری،مکوآنہ کے زوار سے 10ہزار و فون، فتح گڑھ سے شاہین کا گھر لوٹ لیا، جڑانوالہ پر علی رضا سے نقدی وفون چھین لیا، لائلپور گیلریا کے قریب قاسم سے 15ہزار چھین لیا،209ر۔ب کے قریب ندیم سے72ہزار و فون چھین لیا، ملت روڈ کے عمران سے موٹر سائیکل چھین لی، ستیانہ روڈ پر خرم کی دکان سے قیمتی سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں سمندری روڈ رچنا سٹریٹ سے احمد، سمندری روڈ پر افضل، 215ر۔ب سے شہباز حسین، مبارک پورہ کے زاہد،471گ ب کے عبداللہ، مدینہ ٹائون کے عبدالستار، محمدی چوک کے ظہور، جھمرہ روڈ پر جنید، مدینہ آباد کے رضوان، ملت کالونی کے اسلم، چوہدری فلور مل کے باہر سے عرفان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔




