بلاول بھٹو کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (بیورو چیف) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 33 دہشت گردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور موثر حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے منصوبے بنانے والے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا امن، ترقی اور خوشحالی پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں