فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے جیب تراش کا 3رکنی گروہ پکڑ لیا جو کہ موٹرسائیکل رکشہ میں بیٹھنے والے مسافروں کی جیبوں کا صفایا کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تین جیب تراشوں تعظیم’ حسنین اور اعجاز کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو انہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رکشہ میں دیگر مسافروں کیساتھ سوار ہوتے اور موقع ملتے ہی جیب کاٹ کر پرس اور نقدی چھین کر فرار ہوتے تھے۔ گزشتہ روز انور نامی شہری کی جیب کاٹ کر پرس نکال کر فرار ہو گئے تھے۔




