شیخوپورہ میں ماں کی 2 بچوں پر فائرنگ کر کے خودکشی

شیخوپورہ(نامہ نگار)شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے دو بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6سالہ احسن جاں بحق ہوگیا جبکہ 8سالہ طیبہ شدید زخمی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔پولیس حکام کیمطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں