کرکٹ کا انوکھا واقعہ

ٹورنٹو (سپورٹس نیوز) کینیڈا سپر 60 کے سیمی فائنل میں کرکٹ کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جس نے کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور شائقین کو حیران کر دیاٹورنٹو سکسرزاور مسی ساگا ماسٹرز کے درمیان سیمی فائنل میں امریکی فاسٹ بولر علی خان نے ویسٹ انڈیز کے آل رانڈر کیرون پولارڈ کو خطرناک بانسر کرایا۔گیند پولارڈ کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوئی وکٹ کیپر کو بھی عبور کر گئی اور بغیر بیٹر کو چھوئے سیدھی بانڈری پار کر گئی۔ابتدائی طور پر یہ گیند شاندار چھکا دکھائی دی، تاہم امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیتے ہوئے بانڈری کے 4 رنز بھی دے دیے، یوں ٹورنٹو سکسرز کو مجموعی طور پر 5 رنز ملے۔کرکٹ کے قوانین کے مطابق 6 رنز اسی صورت میں دیے جاتے ہیں جب گیند بیٹ یا بیٹر کے دستانے سے لگنے کے بعد بغیر ٹپے کے بانڈری پار کرے، چونکہ پولارڈ نے گیند کو بالکل نہیں چھوا تھا، اس لیے اسے چھکا قرار نہیں دیا جا سکتا تھا۔گیند وائیڈ ہونے کے باعث بانڈری تک براہِ راست پہنچنے پر ایک وائیڈ رن کے ساتھ مزید 4 بانڈری رنز دیے گئے۔اس غیر معمولی واقعے نے کمنٹیٹرز اور شائقین کی خاص توجہ حاصل کی، کیونکہ گیند بولر کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد نہ بیٹر سے ٹکرائی اور نہ ہی زمین پر لگی اور براہِ راست بانڈری پار کر گئی۔ٹورنٹو سکسزر نے سیمی فائنل میں مسی ساگا ماسٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر کینیڈا سپر 60 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں