لاچی (نامہ نگار) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ کوہاٹ کی تحصیل لاچی پہنچ گیا۔لاچی میں لانگ مارچ کے شرکا کے لیے کھانے اور رہائش کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ میں شامل کارکنان آج رات تحصیل لاچی میں واقع لاچی گرانڈ میں قیام کریں گے، جہاں قافلے کے شرکا کے لیے کھانے اور رہائش سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔کل ہنگو، اورکزئی اور کرم کے قافلے بھی کوہاٹ پہنچیں گے اور وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ کے مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے،کل تمام قافلے متحد ہو کر پشاور کی جانب روانہ ہوں گے۔




