”ہیر وٹیچر ڈے ایوارڈ”قابل احترام اساتذہ کو خراج تحسین

فیصل آباد ( ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام شاندار خدمات انجام دینے والے قابلِ احترام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر رائو عبدالکریم کی جانب سے ”ہیرو ٹیچر ایوارڈ” کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) رشد اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹرز چوہدری علی احمد سیان اور افتخار خان وردگ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین انجم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران محمد وسیم ساجد، محمد ذاکر اور ڈاکٹر عذرا نسرین سید، وزیرِ تعلیم (پنجاب) کے نمائندگان ہاشم توصیف خان، نزاکت خان بلوچ اور محمد شعیب، سکولوں کے سربراہان اور معزز اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد معیاری تعلیم کے فروغ اور معزز اساتذہ کی گراں قدر خدمات کا بھرپور اعتراف کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں