شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال؛ شامی صدر اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر احمد الشرع کا سعودی عرب کا یہ دورہ سرکاری نوعیت کا ہے جس کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔صدر احمد الشرع کا ریاض پہنچنا ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطی میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک روز قبل ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ دفاعی اقدامات فعال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں