فتنہ الہندوستان کے 4کارندے گرفتار

دالبندین (مانیٹرنگ ڈیسک) دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے4مبینہ کارندوں کو گرفتار کر لیا، جن میں بلانوش میں سرگرم ایک اہم رہنما بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق کارروائی گزشتہ رات کی گئی، جس کے دوران گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار افراد نے مبینہ طور پر بلانوش میں اپنے خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے بلانوش میں فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن آپریشن کی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے۔ تاہم کارروائی اور برآمدگی سے متعلق ان تفصیلات کی آزادانہ تصدیق فراہم نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں