ہاؤسنگ فنانس کیلئے جائیداد دستایزات کی شرائط میں نرمی

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک نے ہائوسنگ فنانس کے لیے جائیداد کی دستاویزات کی شرائط آسان بنا دیں۔ نئے ضوابط کے تحت بینک صارفین سے مقررہ فہرست کے مطابق ملکیتی دستاویزات حاصل کریں گے اور ان کی دستخط شدہ رسید بھی فراہم کریں گے، 50 لاکھ روپے تک کے ہائوسنگ فنانس کے لیے جائیداد کے سرکاری ریکارڈ میں بینک کے حق میں لین درج کرکے بھی قرض دیا جاسکے گا۔اسٹیٹ بنک کے مطابق بینک ہائوسنگ فنانس کے لیے مقررہ فہرست کے مطابق ملکیتی دستاویزات لیں گے، جائیداد کی دستاویزات وصول کرنے پر صارف کو دستخط شدہ رسید دینا لازمی قراردیا گیاہے،رسید میں موصول ہونے والی تمام ملکیتی دستاویزات کی فہرست درج ہوگی،گھر، اپارٹمنٹ یا پلاٹ قرض دینے والے ادارے کے حق میں رہن رکھنا ہوگا۔،50 لاکھ روپے تک کے ہائوسنگ فنانس پر لین درج کرکے بھی قرض دیا جاسکے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق قابلِ تجدید توانائی کے قرض کے لیے ضمانت کے بغیر فنانسنگ کی اجازت ہوگی،سولر سمیت نصب شدہ آلات رہن رکھ کر بھی مالی معاونت حاصل کی جاسکے گی، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بھی ہائوسنگ فنانس مل سکے گا،پنجاب کے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ یا دیگر صوبوں کے مساوی سرٹیفکیٹ قابلِ قبول ہوگا ، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ملکیت، قبضے اور حقِ ملکیت کی تصدیق کرے گا،گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پر اضافی تاریخی یا علیحدہ ملکیتی دستاویزات ضروری نہیں، بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کو نئے ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں