آوارہ کتوں کی بھرمار سے صفدرآباد کے شہری خوفزدہ

صفدرآباد(نامہ نگار)مرکزی گریو یارڈ صفدرآباد میں آوارہ کتوں کی یلغار،اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں پر حملہ کر دیا ،دوڑ کر جان بچائی۔صفدرآباد کے واحد مرکزی قبرستان میںآوارہ کتوں کی فوج ظفر موج ہر وقت سیر سپاٹے کرتی نظر آئے گی،کتے قبروں کے اوپر چڑھ کر بھی بیٹھ جاتے ہیں،اسلام ہمیں قبرستان کے احترام کا درس دیتا ہے لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور ہے ۔لوگ اکثر قبرستان میںآتے ہیں اپنے عزیزوں کی قبروں کی صفائی کرتے اور پانی کا چھڑکائو بھی کرتے ہیں،قبروں پر پھول پتیاں بھی رکھتے ہیںخوشبو کے لئے اگر بتیاں جلائی جاتی ہیں مگر دوسری طرف کیا ہے ، قبرستان میں آوارہ کتوںکے گروہ موجود ہیں جو چھپ کر بیٹھے ہوتے ہیں اچانک نمودار ہو جاتے ہیں اور دعاکرنے والوں پر بھونکنا شروع کر دیتے ہیں ،بعض کتے بھاگتے ہوئے آتے ہیں تب لوگ جان بچاکرقبرستان سے نکلتے ہیں ۔یہ کتے قبروں پر پیشاب وغیرہ بھی کرتے ہیں کیا ہو رہا ہے یہ سب کچھ ؟ان معاملہ یہ ہے کہ کون اس کا سد باب کریگا ؟کیا لوگ خود ہی بچائو کی تدابیر کرینگے ، کیا خود ہی ساری عمر صفائی کرتے رہیں گے ۔ایک نلکا ہینڈ پمپ تک کمیٹی والوں نے پاکستان بننے کے بعد سے اب تک قبرستان میںنہیں لگوایا۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی نلکے لگوائے ان میں سے کافی تو ،،،جہاز ،،،ہی اتار کر چلتے بنے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہی نیکی کا ایک کام کر دیں اللہ ان کا بھلا کرے،ہفتہ وار صفائی کروا دیا کریں ،مختلف مقاما ت پر پینے کے پانی کی سبیل لگوا دیں۔یہ صدقہ جاریہ ہو گا باقی کے کام لوگ خود ہی کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں