سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال انتشار کا سبب رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئر مین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستا ن صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ احادیث مبارکہ میں بد زبانی، طعن و تشنیع، دھوکہ دہی، دوسروں کی تحقیق سے اجتناب کی تلقین کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعما ل جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد، افوا ہیں معاشرتی انتشار کا سبب بن رہا ہے۔ ہر شخص ایک دوسرے انسان کی قدر کرے ۔ دوسروں کی عزت نفس کا احترام لازم ہے اور اختلاف رائے کو شائستگی اور دلیل کے ساتھ بیان کرے۔ سوشل میڈیا کو ملک دشمنی یا نفرت آمیز مواد پھیلانے کی بجائے، علم، اصلاح ، بھائی چارے اور قومی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بنیں۔آزادی اظہار ایک ذمہ داری ہے۔ اس کا بہترین استعمال وہی ہے جو سچائی، اخلاقیات، احترام انسانیت اور معاشرتی امن کو فروغ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں