آفریدی حکومت کے خاتمہ سے خیربختونخوا امن وامان کا گہوارہ بنے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی خوشی میں لائل پور ہائوس میں سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن نے مسلم لیگی کارکنوں کے ہجوم میں کیک کاٹا اور یوم نجات منایا’ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئرچوہدری عبدالغفور’ سابق چیئرمین مرزا محمد ادریس اور لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جو شدت پسندی کی سیاست شروع کی تھی آج اس کا اختتام ہو گیا’ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر’ وزیراعظم محمد شہباز شریف’ سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا آج صوبے میں ایک مرتبہ پھر ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے’ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں محفوظ’ پھلتا پھولتا اور سرسبزوشاداب پاکستان بنے گا’ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا گذشتہ 15 سالوں سے دہشت گردی کا شکار تھا’ آج دہشت گردی کے سہولت کار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں’ اب انشاء اللہ خیبرپختونخوا بھی امن کا گہوارہ بنے گا’ ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی’ انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ کے ڈرامے میں اقامہ کے ذریعے میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کیا ہوتا تو پاکستان آج ایشیاء کا ٹائیگر ہوتا’ انہوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دلفریب نعروں کے کچھ نہیں دیا’ ایک کروڑ گھر اور دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والا آج اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے’ انشاء اللہ اس کی باقیات بھی اپنے جلد انجام کو پہنچنے والی ہے’ میاں ضیاء الرحمن نے توقع کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی قیادت کے ساتھ مل کر پنجاب کی طرح کے میگاپراجیکٹس شروع کر کے وہاں کی عوام کی قسمت بدلے گی اور ان کی محرومیاںختم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں