سروسز فیسوں کی وصولی سے متعلق پالیسی سخت کرنیکی تیاری

لاہور (بیورو چیف)وفاقی محاصل میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے صوبائی مالیاتی پالیسی مزید سخت کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کیمطابق تمام صوبائی محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سروسز پر فیسوں میں کمی، رعایت یا معافی سے متعلق کوئی تجویز پیش نہ کی جائے۔محکمہ خزانہ کی ہدایات کے مطابق سروسز کی مد میں سرکاری فیسوں میں کمی یا معافی تجویز نہیں کی جائے گی جبکہ تمام سرکاری محکموں کو ٹیکس اور غیر ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمے اپنی تجاویز میں سروسز پر فیسوں کی رعایت یا معافی شامل نہیں کریں گے کیونکہ سرکاری فیسیں، سروسز چارجز اور دیگر وصولیاں صوبائی حکومت کے اہم ذرائع آمدن ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت رواں مالی سال میں اپنے ذرائع آمدن سے مالی اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جبکہ نئی شرحوں کے تعین یا رعایتوں کے خاتمے کا حتمی فیصلہ متعلقہ محکموں کی تجاویز اور حکومتی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں