پیر محمد علاؤ الدین قادری کا عرس مبارک17-18اکتوبر کو ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محمد سجاد احمد قادری شکوری کی اطلاع کے مطابق قدوت السالکین، انیس المشتاقین،شمس الاولیا، اعلی حضرت الشاہ محمد علاالدین قادری، چشتی، جہانگیری، منعمی، شکوری قدس سرہ العزیز کا ”سالانہ عرس مبارک ” زیر صدارت۔حضرت الصاحبزادہ قبلہ الشاہ محمد نظام الدین قادری،چشتی، شکوری، علاء مدظلہ العالی مورخہ 17,18اکتوبر2026بروزہفتہ،اتوار دربار عالیہ قادریہ، شکوریہ، علائیہ ککی نو شریف براستہ شورکوٹ ضلع جھنگ میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے نامور علمائے کرام، مشائخ عظام، قرا، نعت خواں، شعرائے کرام، قوال حضرات تشریف لارہے ہیں، عرس مبارک کی تمام تقریبات میں ملک بھرسے مریدین،عقیدت مندوں کی کثیر تعداد قافلوں کی صورت میں”منزل قرآن،اورادووظائف کے تحفہ ساتھ شرکت کرے گی اورروحانی تسکین حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں