تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر ،کار سوار3افراد جاں بحق

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرالر کی ٹکر سے کار میں سوار 3افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ خوفناک ٹریفک حادثہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر اس وقت پیش آیا جب سگنل پر کھڑی گاڑی کو سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرالر نے ٹکر مار دی، کار میں میاں بیوی اور ایک بیٹا موجود تھے۔پولیس نے بتایا کہ پہلے ٹریلر کے نیچے دبی گاڑی کو نکالا گیا اور پھر گاڑی کو کاٹ کر لاشوں کو ریسکیو کیا گیا تاہم ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد عاصم، ہما عاصم اور طلحہ عاصم کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شاہ جمال اچھرہ سے تھا، حادثے کا مقدمہ بیٹے محمد بن عاصم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں