فیصل آباد سمیت 18 شہروں کے تحصیلداروں کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے 18 شہروں میں تحصیلداروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذیشان نسیم کو تحصیلدار سٹی فصیل آباد اور شیخ نجم کو تحصیلدار صدر فیصل آباد تعینات کر دیا جبکہ شاہ کوٹ’ سرگودھا’ میانوالی’ دنیا پور’ خانیوال’ بہاولنگر’ وزیرآباد’ راولپنڈی’ وہاڑی اور دیگر اضلاع میں بھی نئے تحصیلداروں کی تعیناتی کر دی گئیں۔ جو کہ آئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں