لوگوں کیلئے آسانی پیدا کرنا رضائے الٰہی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی مدد کریں’ مہنگائی کے طوفان کی سنگدل لہروں کی زد میں آئے اللہ کے بندوں کی بغیر کسی غرض کے دلجوئی کریں پھر دیکھیں میرا اللہ آپ کو کتنا نوازتا ہے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی جنرل باڈی میٹنگ سے صدر رانا محمد سکندراعظم خاں ‘ سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپراء نے کیا’ میٹنگ میں ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل’ ممبران چوہدری امانت علی چوہدری ‘ مقصود جٹ ‘ محمد علی ‘ رانا فخر حیات خاں’ ملک وقاص کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ رانا محمد سکندراعظم خاں اور چوہدری عاصم حبیب سپراء نے کہا کہ اللہ کی مخلوق ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہے’ جہاں تک ممکن ہو اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں’ غرباء اور مستحقین تک پہنچیں ان کے دکھوں کا مداوا کریں’ انہوں نے حکومت وقت سے بھی اپیل کی کہ ہوش کی ناخن لیں’ اللہ کی مخلوق سخت پریشان ہے’ بار بار مہنگائی کے بم نہیں برسائیں’ انہوں نے پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غریب مر رہا ہے’ غریب عوام پر رحم کھائیں اور شارٹ ٹرم پالیساں بنا کر اللہ کی مخلوق کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں’ قرب الٰہی کیلئے اللہ کے دیئے ہوئے مال کا کچھ حصہ اس کی مخلوق پر خرچ کر کے ان کے مسائل کو حل کرنا صاحب ثروت لوگوں پر فرض ہے’ مقررین نے کہا کہ فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب اللہ کی مخلوق کیلئے آسانیاں پیدا کرنے میں سرگرم عمل ہے’ اس سلسلہ میں ہم کئی پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جن سے عام لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور ہمیں جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں’ میٹنگ کے آخر میں ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے فنانس رپورٹ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں