پولیس ناکام،دکیتی،چوری کی53وارداتوںمیں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 53وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے، جبکہ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تفصیل کے مطابق ساندل بار کے علاقہ 31ج ب کے خالد محمود سے موٹر سائیکل نقدی وفون، چراغ آباد کے قریب عفان سے 15ہزار وفون چھین لیا، پینسرہ روڈ پر کاشف سے 27ہزار وفون، 195ر۔ب کے مخدوم سے 65ہزار وفون چھین لیا، چک جھمرہ کے اکرم کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، مذہبی والا کے قریب عثمان سے50ہزار وفون چھین لیا، 219ر۔ب کے احسان کے گھر کے باہر سے بکرے چوری، نیو سمندری کے بوٹا سے نقدی وفون، لاری اڈا سمندری کے قریب علی شیر سے 60ہزار وفون چھین لیا، نوابانوالہ کے وحید سے 20ہزار ولیپ ٹاپ چھین لیا، 402گ ب کے ضمیر کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 41گ ب کے فیاض کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، غلام محمد آباد کے افضل کے گھر سے بکرے چوری، مرضی پور ہ کے عرفان کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 102ر۔ب کے تسلیم کوثر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، گلستان کالونی کے آصف سے70ہزار وفون چھین لیا، گڑھ کے اکبر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، کپس کالج کے باہر فرحت بی بی سے پرس چھین لیا، دیال گڑھ کے قریب شاہ رخ سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، نڑ والا روڈ پر سدرہ بی بی سے پرس چھین لیا، کینال روڈ کشمیر پل کے قریب نعیم سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 4ج ب کے ذوالفقار کے زیرتعمیر گھر سے سامان چوری، غلام محمد آباد کے حسن سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا، 50ج ب کے عبدالقادر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، گلبرگ روڈ پر محمد علی سے 80ہزار وفون چھین لیا، سلونی جھال کے قریب عمران کی دکان سے قیمتی سامان چوری، کوہ نور سٹی کے باہر عثمان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، مدن پورہ کے شبیر حسین سے32ہزار وفون چھین لیا، 218ر۔ب کے فرمان سے 9ہزار وفون چھین لیا، 219ر۔ب کے رمضان کے فارم ہائوس سے سولر سسٹم چوری، رضا آباد کے امین سے15ہزار وفو ن چھین لیا، کوکیانوالہ کے خرم سے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ سامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے سہیل سے نقدی وفون، فاروق آباد کے رفیق سے نقدی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کے مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مراد کالونی کے اعجاز، قصبہ تاندلیانوالہ کے بابر، 240گ ب کے عرفان، ملکھانوالہ کے سرور، نواز شریف پارک کے عبدالغنی، 568گ ب کے ابرار، کلاش مل سے ندیم،220ر۔ب کے عابد، فاروق آباد کے زین، فلیٹ چوک کے نوید، 166گ ب کے ارشد، ظفر ہوٹل کے باہر سے احسان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں