دین اسلام کی سربلندی کیلئے صوفیاکرام کا کردار مسلمہ حقیقت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی شمع فروزاں کرنے کے لئے اولیا عظام اور صوفیا کرام کا کردار مسلمہ حقیقت ہے ‘موجودہ معاشرہ میں ‘ رواداری ‘ امن ‘ برداشت’انسانیت کی فلاح و بہبود ‘ بھائی چارہ کے لئے صوفی ازم کو فروغ دینا ہوگا ‘ انسانیت کی راہنمائی اور مخلوق خدا کو سدھارنے کے لئے ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل ضروری ہے ‘حقوق العباد کی ادائیگی ‘ لالچ ‘ حسد’بغض سے احتراز کرکے انسان قرب خدا وندی حاصل کر سکتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار کے کیانی ہال میں ”صوفی ڈے ”کے موقع پر معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عمر حیات انصاری’سابق صدر ڈسٹرکٹ بار رنا اظہر خاںایڈووکیٹمیاں رفعت قادری ایڈووکیٹ’ شیخ اعجاز احمد ‘شیخ توقیر سرور ایڈووکیٹ’ اقبال عظیمی ایڈوو کیٹ ‘ چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز خالد حیات کموکا’ جوائنٹ سیکرٹری بار ساجد شکیل ملک ایڈوووکیٹ ‘ نائب صد ر بار رانا راشد علی خاں ایڈووکیٹ’محمد اشتیاق عظیمی ‘محمد اشرف بسمل ‘ دیگرنے کیا مذکورہ تقریب میں وکلا برادری ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی سے متعلقہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ‘ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عمر حیات انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوفی وہ ہے جس کا باطن صاف ہو ‘تزکیہ نفس سے انسان فلاح پاتا ہے اور اسے انسانی کردار کو مضبوطی میسر آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور باطن کی صفائی اسے ممتاز بناتی ہے ‘صوفیا کرام نے معاشرہ میں امن ‘ بھائی چار ہ’ رواداری ‘ یگانگت کو فروغ دیا ‘ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج ہمارے معاشرہ میں قوت برداشت ختم ہوچکی ہے ‘ چنانچہ آج کے پرفتن دور میں ہمیں قرآن کریم فرقان حمید اور احادیث نبوی کے مطالعہ کی ضرورت ہے ‘ اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ‘ معروف ماہر تعلیم اور چیئرمین آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن خالد حیات کموکا نے کہا کہ اس خطہ میں دین اسلام پھیلانے کا سہرا اولیا عظام اور صوفیا کرام کے سر ہے’ ہمارے خاندان نے دہلی سے ہجرت کی اور معروف روحانی شخصیت جلال دین سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے دست مبارک پر بیعت کی ‘لائل پور کے بانی جیمز لائل نے حضرت سید نور شاہ ولی عربی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار اقدس واقع پکی ماڑی پر عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھ کر اس شہر کو آباد کرنے کافیصلہ کیاتھا ‘ میاں رفعت قادری نے کہا کہ آج بد امنی ‘ مادہ پرستی کا دور ہے ‘ صوفیا کرام نے اپنی ذات کی نفی کر کے مخلوق خدا سے محبت کی اور تلوار کی بجائے اپنے حسن اخلاق سے اسلام پھیلایا’امیدوار برائے صدر ڈی بی اے ملک محمود حسین اور صدر ہیومن گائیڈ شیخ اعجاز احمد ‘ نائب صدر چیمبر آف سمال انڈسٹری میاں منیر احمد ،اقبال عظیمی ایڈووکیٹ ‘ رانا محمود صادق ودیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تصوف سے ہمیں مخلوق خدا سے ہمدردی اور معاشرہ کے مستحق افراد کی معاونت کا درس ملتا ہے ‘ مذکورہ تقریب میں حضرت سید تاج الدین ناگ پوری رحمتہ اللہ علیہ ‘ حضرت قلندر بابا اولیا خواجہ شمس الدین عظیمی کی گراں قدر دینی ‘ روحانی اور عوامی بھلائی کے لئے سرانجام دی جانے والی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔نیز ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں