فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی ٹائپ کالونی میں چھاپہ مار کر مشہور برانڈ شان مصالحہ جات تیار کرنیوالے یونٹ کو پکڑ لیا۔بھاری مصالحہ جات تیار کرنیوالے یونٹ کو پکڑ لیا۔ بھاری مالیت کے مصالحہ جات قبضہ میں لیکر دو افراد جہانزیب اور عبدالرشید کو قابو کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی’ فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ڈی ٹائپ کالونی میں بعض افراد مضر صحت اور جعلی مصالحہ جات تیار کر کے معروف برانڈ کی پیکنگ کر کے شہر بھر میں فروخت کرتے ہیں،جس پرانہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو وہاں پر بڑے پیمانے پر جعلی مصالحہ جات تیار کرکے مشہور برانڈ شان مصالحہ کے ریپرز میں پیکنگ کی جا رہی تھی جس پر بھاری مقدار میں جعلی مصالحہ کے ڈبے قبضہ میں لیکر دو افراد کو حراست میں لے کر یونٹ کو سیل کر دیا۔ مذکورہ غیر معیاری مصالحہ جات شہر بھر میں فروخت کئے جانے تھے۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔




